۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ محمد رمضان توقیر

حوزہ / بریگیڈیئر ڈیرہ ڈویژن کرنل حسیب نے کوٹلی امام حسین کا دورہ کیا اور پرنسپل جامعۃ النجف و مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ محمد رمضان توقیر سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، بریگیڈیئر ڈیرہ ڈویژن کرنل حسیب نے کوٹلی امام حسین کا دورہ کیا اور پرنسپل جامعۃ النجف و مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ محمد رمضان توقیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈیرہ کے سکیورٹی حالات اور سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں پر گفتگو اور کوٹلی امام حسین کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے سکیورٹی فورسز، ٹانک اڈا دھماکہ، آئل کمپنی مزدوروں اور دیگر دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور ان واقعات میں شہید ہونے والوں کے لئے افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قیام امن کےلئے کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: جانی خیل اور دیگر کاروائیوں میں دہشت گردی کے خاتمے اور دہشت گردوں کی ہلاکتوں پر سکیورٹی اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارکردگی قابل تعریف ہے

اس ملاقات کے دوران کرنل حسیب نے کہا: دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے اور ڈیرہ کی سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور سرکاری تنصیبات اور کوٹلی امام حسین سمیت دیگر مذہبی عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے یہاں کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .